مہنگائی سے پریشان عوام کا حال

مہنگائی سے پریشان عوام کا حال

پیٹرول کی قیمت میں دس روپے اضافہ  کبھی بیس روپے اضافہ چلیں جی بجلی کی قیمت میں بھی پر یونٹ کے حساب سے اضافہ ہوگیا ہے اوہ آٹا بھی مہنگا ہوگیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کی تیل,  دالیں اور چاولوں کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں آپ اتنا پڑھ کر سمجھ چکے ہوں گے کہ میں یہاں کس موضوع پر بات کرنا چاہ رہی ہو. جی ہاں! سہی سمجھے مہنگائی پر بات کرنا چاہ رہی ہوں جو دن بدن آسمان سے باتیں کر رہی ہے زمین پر آنے کا نام ہی نہیں لے رہی. عوام مہنگائی سے پریشان ہے. وہ ایک قیمت کو قبول نہیں کر پاتی کہ اس میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے اور ستم تو یہ ہے کہ لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہو نہیں رہاہے مگر مہنگائی میں اضافہ مسلسل ہو رہا ہے. ڈالر کی قیمت کا تو کیا ہی کہیں اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اتنی پہلے کبھی نہ تھی. عوام بیچاری بے بس ہے اس قدر بے بس ہے کہ اپنی بےبس ہے کہ اپنی بیچارگی کو دوسروں پر نکال رہی ہے. اس مہنگائی سے پریشان خواتین سے جب مہنگائی کے بارے میں سوال و جواب کیے گئے تو یہ ثابت ہوا کہ ہر کوئی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے کوئی بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے میں ناکام ہے تو کسی کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ اس معین جیب خرچ میں کس طرح سے ماہانہ خرچہ پورا کیا جائے.

حیدری مارکیٹ کراچی میں مختلف خواتین نے مہنگائی پر اپنے خیالات پیش کیے الیفہ شبیر جو کہ ایک اسکول میں استانی ہیں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث حالات بہت خراب ہیں ملک کی صورتحال بہت نازک ہے. مہنگائی کی اس چکی میں شاید امیر اور نچلا طبقہ نہ پس رہا ہو لیکن متوسط طبقہ بری طریقے سے پس رہا ہے. مہنگائی جب سے بڑھی ہے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے سوائے ان کی تنخواہ کے اور کیونکہ وہ ایک پرائیویٹ سیکٹر میں پڑھاتی ہیں اس وجہ سے احتجاج بھی نہیں کیا جاسکتا. اسی بازار میں فردوس اشرف نامی خاتون جو کہ ایک گھریلو خاتون ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی تنخواہ میں بھی اضافہ نہیں ہوا اور ماہانہ راشن پہلے جس قیمت میں آ جاتا تھا اب اس کی دگنی رقم میں آتا ہے. اسی وجہ سے بچوں کی چھوٹی چھوٹی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے بھی سوچنا پڑتا ہے. رمشاء رضوان بھی ایک ایسی ہی طالبعلم ہیں جو کہ مہنگائی کی اس چکی میں پس رہی ہیں اور اس سے کافی پریشان ہیں ان کا کہنا یہ تھا کہ کرایوں کے چکر میں میرے سارے پیسے خرچ ہو جاتے ہیں اور کیوں کہ مجھے ماہانہ معین جیب خرچ ملتا ہے اور مجھے اسی حساب سے چلنا پڑتا ہے. اسی وجہ سے مجھے بہت سی چیزوں کے لئے اپنے ہاتھ کو روکنا پڑتا ہے. حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے.

غرض یہ کہ مہنگائی کے باعث عوام بری طریقے سے پریشان ہے. حکومت پر سے عوام کا اعتبار مکمل طور پر ہٹ چکا ہے. کچھ لوگوں کا کہنا یہ بھی ہے کہ چاہے کوئی بھی حکومت آجائے لیکن ان کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں. ملک میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی جتنی ہو رہی ہے.


Comments