مشکلات سے کامیابی کی راہ کا سفر


                             ( خنساء صابر)

آج کل کے دور میں آپ نے کامیاب انسان تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن اپنی مدد آپ کے تحت کامیاب لوگ کم ہی دیکھے ہوں گے. وہ لوگ جنہیں سماج نے, حالات نے روکنے کی بہت کوشش کری مگر انھوں نے ہار نہیں مانی. یہی وجہ ہے کے آج وہ کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں.

 اسی سلسلے میں ہم نے طوبہ صابر کا انٹریو کیا جو کہ اپنے خاندان میں بننے والی پہلی ڈاکٹر اور ساتھ ہی ساتھ ایسی لڑکی ہیں جنہوں نے جاب  بھی کی اور آگے بھی مزید سرجن بننے کی جدوجہد میں لگی ہوئی ہیں.

 ان سے کیے جانے والے انٹرویو میں انھوں نے ہمارے ساتھ اپنے کامیابی کے اس سفر کی مختلف باتیں کیں.

 ان کا کہنا تھا کہ اس مقام تک پہنچنے میں مجھے مختلف دباؤ کا سامنا کرنا پڑا. اپنے خاندان کا,  معاشرے کا اور خود ان کا شعبہ ہی ایسا ہے کہ وہ آپ پر ذہنی دباؤ ڈال ہی دیتا ہے. ان کی اس کامیابی میں ان کے والد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ان کا کہنا یہ تھا کہ اپنے خاندان میں وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اتنی تعلیم حاصل کی اور مزید یہ کہ اس مقام پر پہنچنے میں شروع میں انہیں مختلف لوگوں نے ڈرایا اور روکنے کی کوشش بھی کی مگر انہوں نے ہار نہیں مانی. انہیں اپنے پیشے میں سب سے زیادہ پسندیدہ بات یہ ہے کہ جب مریض ان کی دواؤں سے شفایاب ہوتے ہیں پھر انہیں دعائیں دیتے ہیں تو  ان کی خوشی کو دیکھ  انہیں اس قدر خوشی ہوتی ہے کہ ان کا بس نہیں چلتا کیا کردیں. مزید یہ کہ ابھی ان کی منزل کی شروعات ہے اختتام نہیں اسی لیے کہ انہیں رکنا نہیں آگے بڑھنا ہے. ہماری رائے مانگنے پر انہوں نے ان لوگوں کے لئے جو ابھی اپنی منزل کی شروعات پر ہیں ان کا کہنا تھا کہ آپ کو  اپنا سب کچھ قربان کرنا پڑتا ہے جب مریض آپ کے سامنے آتے ہیں تو آپ کو وقت دیکھنا ہے نہ حالات بس اپنی ذمہ داری کو بھرپور طریقے سے نبھانا ہے اور کچھ نہیں.

 آخر میں انہوں نے ایک بہت ہی اچھی بات کہی انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سے لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ عورت چاہے جتنا بھی پڑھ لے لیکن آخر میں تو اس کو گھر ہی چلانا ہے. لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ میں دونوں چیزوں کو ساتھ لے کر چل سکتی ہوں کہ جب انسان پر حالات پڑھتے ہیں تو وہ خود اس کے لئے تیار ہو جاتا ہے انسان گرتا ہے ہے سنبھلتا ہے اور وہ چلنا سیکھ ہی جاتا ہے.

 ان سے انٹریو کے بعد ایک بار پھر ایک بار پھر یہ بات ثابت ہوگئی کہ انسان اگر محنت کرے تو وہ کامیابی حاصل کر ہی لیتا ہے لہذا کامیابی حاصل کرنی ہے تو محنت تو کرنی پڑے گی.

Comments